وزیراعظم کے باتیں گاندھی کی اور عمل ناتھورام گوڈسے کا

   

امبیڈکر کے دستور نظرانداز ،مودی کے دستور پر عمل :کے ٹی آر کا الزام

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعظم باتیں گاندھی کی کرتے ہیں مگر کام ناتھورام گوڈسے کا کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت سے سوال کرنے والوں کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کے دھاوے کئے جارہے ہیں۔ جیل منتقل کرنے کا الزام عائد کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت تلنگانہ کو کچھ بھی نہیں دے رہی ہے۔ ملک کو تلنگانہ ہی فنڈز فراہم کررہی ہے۔ ملک کو کھانا کھلانے والی ریاستوں میں تلنگانہ کا چوتھا مقام ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں اپوزیشن جماعتیں ذات پات اور مذہب کی سیاست کررہی ہیں۔ تلنگانہ کے عوام ہی فیصلہ کرلیں کہ انہیں گول مال تلنگانہ چاہئے یا گولڈن تلنگانہ چاہئے۔ بی جے پی کرناٹک میں ڈبل انجن حکومت ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔ اگر کرناٹک کے دیہاتوں میں ڈمپ یارڈس، شمشان گھاٹ، گھرگھر پینے کے پانی کنکشن، ریتو بندھو، ریتو بیمہ جیسی اسکیمات پر عمل ہونے کا ثبوت پیش کرنے پر وہ سیاست سے دستبردار ہوجائیں گے۔ تلنگانہ نئی ریاست ہونے کی وجہ سے 7 سال تک مرکزی حکومت کی مدد کی گئی۔ جی ایس ٹی بل، نوٹ بندی، صدر جمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ انتخابات میں مددکی گئی جس کے باوجود مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو دھوکہ دیا ہے۔ تقسیم آندھراپردیش کے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ اعلیٰ تعلیمی ادارے تلنگانہ کو مختص نہیں کئے گئے۔ آئی ٹی آئی آر کو منسوخ کیا گیا۔ نیتی آیوگ کی سفارش کے باوجود 24 ہزار کروڑ روپئے نہیں دیئے گئے۔ تلنگانہ سے کیوں انتظام لیا جارہا ہے۔ وزیراعظم سے استفسار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے دوسرے کے اے پال بن گئے ہیں۔ بی جے پی جئے شری رام کا نعرہ لگاتی ہے مگر اس کو اس کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے۔ کشن ریڈی اور بنڈی سنجے بھدراچلم مندر کیلئے مرکز سے کتنا فنڈز لائے سوال کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کیا بی جے پی کے تمام لوگ شریف ہیں۔ سادھو ہیں۔ امبیڈکر کے تحریر کردہ دستور کو نظرانداز کرتے ہوئے مودی کے دستور پر عمل کیا جارہا ہے۔ سیاسی قائدین کو ڈرانے دھمکانے کیلئے ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تلگودیشم میں رہنے پر سجنا چودھری اور سی ایم رمیش پر مقدمات درج کیا گیا ان کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد خاموشی اختیار کرلی گئی۔ وزیربلدی نظم نے کہا کہ مودی گاندھی وادی کی باتیں کرتے ہیں مگر کام گوڈسے کا کرتے ہیں۔ بابائے قوم کی توہین کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی یہی بات یاد دلانے پر جگنیش میوانی کو گرفتار کیا گیا۔ کے ٹی آر نے کہا مودی گوڈسے کے بھگت ہیں یہ بات میں بھی کہہ رہا ہوں کیا مجھے بھی جیل منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کا بیٹا بی سی سی آئی کا سکریٹری ہے۔ مرکزی وزراء پیوش گوئل اور سندھیا کا کیا سیاسی خاندان نہیں ہے۔ن