دبئی۔سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو دبئی کاگولڈن ویزا مل گیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے مجھے گولڈن ویزا دیاگیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ دبئی کاگولڈن ویزا ملنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ دبئی بلاشبہ کاروبار، چھٹیاں اوردیگر ممالک کے عوام سے جْڑنے کے لیے دنیا کی بہترین مقامات میں سے ایک مقام ہے۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ مجھے دبئی میں مزید وقت گْزارنے کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی حکومت نے شعیب ملک اور اْن کی اہلیہ کو دبئی کاگولڈن ویزا جاری کیا تھا اور اب وسیم اکرم بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ۔