وشاکھاپٹنم : صنعتی علاقہ میں گیس کا اخراج، 50 افراد متاثر

   

ویزاگ: آندھراپردیش کے ضلع اینکاپلی کے برانڈکس خصوصی معاشی منطقہ میں قائم ملبوسات کی ایک فیاکٹری میں آج گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 50 ورکرس متاثر ہوگئے۔ متاثرین نے متلی کی شکایت کی اور اُنھیں قئے آئے۔ یہ تمام متاثرہ ورکرس خواتین ہیں۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق متاثرین کو اسپیشل اکنامک زون میں قائم میڈیکل سنٹر میں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچائی گئی اور اس کے بعد اُنھیں قریبی دواخانوں کو منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ فیاکٹری سے تخلیہ کرایا جارہا ہے۔