سری نگر : متحدہ مجلسِ علما جموں وکشمیر کے ترجمان کے مطابق وقف ترمیمی بل 2025 پر غو و خوض کے حوالے سے مجلس کا جو اجلاس پیر 7اپریل 2025کو میرواعظ منزل، نگین میں منعقد ہونا تھا اب موخر کر کے مذکورہ اجلاس چہارشنبہ 9اپریل 2025 کو منعقد ہو رہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ کے کشمیر کے مجوزہ دورہ کے پیش ِ نظر کیا گیا کیونکہ امکان ہے کہ حکام اس اجلاس کی اجازت نہ دیں۔ متحدہ مجلس علماء کے تمام معزز اراکین سے مو دبانہ گزارش ہے کہ وہ مذکورہ اجلاس میں وقت مقررہ پر ذاتی طور اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔