ووٹنگ کا ریکارڈ ‘ مغربی بنگال و ٹاملناڈو کے ووٹروں کو سلام: چیف الیکشن کمشنر

   

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے مغربی بنگال اور ٹاملناڈو کے رائے دہندوں کا اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا ریکارڈ قائم کرنے اور زیادہ تناسب میں رائے دہی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی تعریف کی ہے ۔گینیش کمار نے کمار نے آج شام ووٹنگ کے اختتام کے بعد ایک بیان میں کہا کہ آزادی کے بعد سے مغربی بنگال اور ٹاملناڈو میں اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد درج ہوا ہے ۔ الیکشن کمیشن مغربی بنگال اور ٹاملناڈو کے ہر ووٹر کو سلام کرتا ہے ۔اضح ہے کہ آج مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی پولنگ میں 152 نشستوں پر شام چھ بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق 91.64 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔ اسی طرح ٹاملناڈو میں بھی ووٹروں کی زبردست شرکت کے درمیان 84.80 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ حتمی اعداد و شمار اس سے کچھ زیادہ ہو سکتے ہیں۔