نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں ملک کے 15ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے بتایا کہ منتخب صدر اور مسٹر نائیڈو کے درمیان ملاقات تقریباً 15 منٹ تک جاری رہی۔ یہ ملاقات صبح ہوئی۔ذرائع نے ملاقات کو بشکریہ ملاقات قرار دیا ہے ۔