ٹرمپ کی امریکی عوام کو ثابت قدم رہنے کی ہدایت

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے عوام سے درآمدی ڈیوٹی کے نفاذ پر ثابت قدم رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس درآمدی محصول کے نفاذ سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ ٹرمپ کے نئے “باہمی درآمدی محصولات” نے عالمی منڈیوں میں ایک طوفان برپا کر دیا ہے ، حالانکہ امریکہ بھی اس کے اثرات سے اچھوتا نہیں ہے ۔سی بی ایس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہاکہ ہم پہلے کی طرح ملازمتیں اور کاروبار واپس لا رہے ہیں۔یہ آسان نہیں ہوگا، لیکن آخری نتیجہ تاریخی ہوگا۔ ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے ۔ٹرمپ انتظامیہ نے ملک میں آنے والی تمام درآمدات پر 10 فیصد کم از کم درآمدی ڈیوٹی عائد کی اور امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں پر اس سے بھی زیادہ باہمی درآمدی ڈیوٹی عائد کی، جن میں چین، کینیڈا، میکسیکو، ہندستان، جاپان، جنوبی کوریا، جرمنی، اقوام متحدہ، ویت نام، تائیوان، کے ساتھ ساتھ آسیان اور یورپی یونین جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔ یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق بنیادی درآمدی ڈیوٹی ہفتے کی صبح 12:01 بجے نافذ ہوگئی، اور باہمی درآمدی ڈیوٹی 9 اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔