ٹرمپ کی جاری کی گئی غزہ کی اے آئی ویڈیو پر حماس کا ردعمل

   

غزہ: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کی گئی غزہ کو امریکی ملکیت میں لے کر اسے مشرقِ وسطیٰ کا ریویرا بنانے کی اے آئی ویڈیو پر فلسطینی تنظیم حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔حماس کے سیاسی بیورو کے رکن بسیم نعیم نے اس کو مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کوئی ایسی جائیداد نہیں جسے خریدا یا بیچا جا سکے، یہ مقبوضہ فلسطینی سر زمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بھی اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور غزہ کی تعمیر نو اور مضبوطی کیلئے پُرعزم ہیں۔حماس نے ٹرمپ کی ان تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نقل مکانی اور ملک بدری کے تمام منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور غزہ کی آزادی اور خود مختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ کو امریکی قبضے کے بعد ایک جدید اور خوش حال شہر کے طورپر دکھایا گیا ہے