ٹریفک پولیس کی چوکسی ‘ 6 افراد کو جلتے مکان سے بچالیا

   

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ٹریفک پولیس کی بروقت چوکسی سے شہریوں کی جان بچ گئی ۔ آگ کی لپیٹ میں آئے مکان سے ایک خاندان کے 6 افراد کو پولیس نے بچالیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجہ گٹہ میں ایک عمارت کے پینٹ ہاوز میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اس مکان میں ایک خاندان کے 6 افراد مقیم ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ اچانک اس 6 منزلہ عمارت کے پینٹ ہاوز میں آگ لگ گئی اور مقامی عوام و پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ قریب میں موجود ٹریفک کانسٹیبل شراون کمار مقام حادثہ پہونچا اور راحت کاری کرکے مکان سے خاتون کمسن بچے اور دیگر افراد کو بہ حفاظت باہر نکالا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع