عہدیداروں کی جانب سے شکایت کرنے والے طلباء کیخلاف ہی کارروائی!
حیدرآباد۔7۔اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ محفوظ ہیں!حکومت کی نگرانی میں چلائے جانے والے ٹمریز اسکولوں میں طلبہ کے ساتھ رویہ سے متعلق متعدد شکایات کے دوران ٹمریزبوائز اسکول مغلپورہ سے 8ویں جماعت کے طالب علم محمد اویس عمر 15 سال کے لاپتہ ہونے کی والدین نے بھوانی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ ٹمریز اسکول مغلپورہ میں تعلیم حاصل کر رہے طالب علم کی گمشدگی کے سلسلہ میں والدین کی پولیس میں شکایت اسکول انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال کھڑے کرتی ہے کیونکہ محمد اویس کے والد محمد یوسف نے بھوانی نگر پولیس اسٹیشن میں جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق ان کی اہلیہ نے جب اسکول کے واچ مین سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے معصوم بچے کے متعلق دریافت کیا تو چوکیدار نے بتایا کہ محمد اویس صبح 9بجے سے ہی اسکول میں نظر نہیں آیا۔ انہوں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ان کے بڑے فرزند جب کسی کام سے اپنی دادی کے مکان پہنچے تو انہیں اس بات کا پتہ چلا تھا کہ محمد اویس دادی کے گھر پہنچا تھا اور جب اویس کی والدہ نے اسکول کے چوکیدار سے رابطہ کیا تو انہیں اس بات کی اطلاع ملی کہ طالب علم اسکول میں موجود نہیں ہے ۔ محمد یوسف کو شام 7 بجے کے بعدجب اس بات کی اطلاع ہوئی تو انہو ںنے اسکول کے ذمہ داروں سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے فرزند کے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی اور ممکنہ مقامات پر تلاش کے بعد بھوانی نگر پولیس اسٹیشن پہنچ کر محمد اویس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ ٹمریز اسکولوں میں پائی جانے والی بدانتظامیوں کے سلسلہ میں متعدد شکایات کے باوجود اعلیٰ عہدیدارحالات کو بہتر بنانے کے بجائے شکایت کرنے والے طلبہ کے خلاف کاروائی کرنے لگے ہیں۔ ٹمریز بوائز اسکول (بارکس) I کے طلبہ کی جانب سے بھی اساتذہ اور انتظامیہ کے خلاف متعدد شکایات منظر عام پر آئی ہیں اور سال گذشتہ کے علاوہ جاریہ سال کے دوران بھی طلبہ نے ضلع کلکٹر ‘ سیکریٹری ٹمریز ‘ کے علاوہ دیگر عہدیدارو ںکو تحریری شکایات روانہ کی تھیں لیکن جن کے خلاف شکایات کی گئی تھیں ان پر کاروائی کے بجائے طلبہ کے داخلوں کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے ۔ ٹمریز کے اسکولوں میں جاری اس صورتحال کے سلسلہ میں دریافت کرنے کے لئے سیکریٹری ٹمریز و انچارج سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس ) طویل رخصت پر ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں جنہیں ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔3/i