ٹولی چوکی راہول کالونی میں ڈرینیج پانی سے مسائل ‘ عہدیداروں کی لاپرواہی

   

حیدرآباد۔12۔مئی : ٹولی چوکی راہول کالونی میں ڈرینیج کے ابل پڑنے کی شکایت کے باوجود محکمہ آبرسانی و سیوریج سے کارروائی نہ کئے نتیجہ میں مقامی عوام کو شدید مشکلات اور مسائل کاسامنا ہے۔ راہول کالونی کے مکینوں نے بتایا کہ ڈرینیج ابلنے کی شکایت کے باوجود محکمہ آبرسانی و سیوریج سے مسائل کو نہ صرف نظرانداز کیا جا رہاہے بلکہ مسئلہ کے متعلق شکایت کو قبول کرکے شکایت کا نمبر جاری کیا جا رہاہے اور چند گھنٹوں پر یہ پیغام دے دیا جا رہاہے کہ ان کی شکایت کی یکسوئی کردی گئی ہے جبکہ حقیقت میں کئی یوم سے راہول کالونی ٹولی چوکی کے عوام ڈرینیج کے ابلنے سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔راہول کالونی کے مکینوں نے محکمہ آبرسانی و سیوریج کے مجاز عہدیداروں کے علاوہ منتخبہ عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کے حل پر توجہ مبذول کرکے ان کے حل کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔