ٹک ٹاک پربرطانیہ کے جعلی پاسپورٹس کی تشہیر

   

آن لائن 4210 ڈالرمیں فروخت
لندن: جعلسازوں کے گروپ برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس کی آن لائن آزادانہ تشہیر کررہے ہیں اور ایک پاسپورٹ قریباً 4210 ڈالر(3500پاؤنڈ) میں فروخت کررہے ہیں۔برطانوی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جعلی سازی اس اسکیم میں ملوّث گروہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور بکنگھم پیلس کی تصاویرکا استعمال کررہے ہیں اور ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرسپر پرائس اور سپر فاسٹ سروس کو فروغ دے رہے ہیں۔انھیں انٹرنیٹ پر دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں لاکھوں میں ہے۔ان اشتہارات میں جعل سازدعویٰ کرتے ہیں کہ ان جعلی پاسپورٹوں میں اعلیٰ معیارکی بائیومیٹرک چپس شامل ہیں جو برطانیہ کے سرحدی کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہولوگرام، واٹرمارکس اور سکیورٹی فیچرزکو پاس کرنے کے لیے درکارہیں اور یہ ہوائی اڈوں پر نصب اسکینر کے ذریعے چیک کرنے پرصرف بالائے بنفشی روشنی کے نیچے نظر آتے ہیں۔