حیدرآباد : ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے جمعہ کو ٹھوس ایندھن والی ٹکنالوجی SFDR کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ ٹکنالوجی فضائی خطرات کو کافی دو کے فاصلہ پر ہی روک دینے میں معاون ہوگی۔ اوڈیشہ کے ساحل سے قریب آئی ٹی آر چندی پور سے کئے گئے تجربہ کے مقاصد حاصل ہوئے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اس تجربہ کی کامیابی پر ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور ٹسٹنگ سبھی شعبوں نے قابل ستائش کام کیا ہے۔