ٹی آر ایس، واٹس ایپ نیٹ ورک بڑھا رہی ہے

   

حیدرآباد ۔9 جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں حکمران جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) ایسا معلوم ہوتا ہیکہ اس کے واٹس ایپ نیٹ ورک کو بڑھا رہی ہے۔ جمعہ کو اس پارٹی نے عوام سے کہا کہ وہ ایک ایل پی جی سلنڈر کے ساتھ تصاویر واٹس ایپ نمبر 9154377920 کو بھیجیں۔ ٹی آر ایس نے عوام سے انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی روانہ کرنے کیلئے کہا ہے۔ ذرائع کا ماننا ہیکہ بی جے پی کا واٹس ایپ نیٹ ورک ٹی آر ایس سے بہتر ہے اور ٹی آر ایس اب ان سے مسابقت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ٹی آر ایس ذرائع نے کہا کہ اس سے انہیں پارٹی میں ایکٹیو اٹس ایپ یوزرس کی تعداد معلوم کرنے میں مدد ہوگی۔ ٹی آر ایس ذرائع نے کہا کہ ’’ہم ایل پی جی لوٹ پر بیداری پیدا کررہے ہیں جبکہ ہم ایکٹیو یوزربیس بھی معلوم ہوگا۔ یہ لوگ ہمارے پروگرامس کے ساتھ ہماری مدد کریں گے۔ جمعہ کو ریاستی وزیر کے ایشور نے دھرماپوری میں ایک سوشل میڈیا میٹنگ کے دوران کہا کہ بی جے پی کے جھوٹے پروپگنڈہ کو ظاہر کرنے اور کے سی آر کی فلاحی اسکیمات سے متعلق پیام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کنوینر وائی ستیش ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس کے سپاہی کام پر ہیں او رجلد ہی وہ نمبر ون ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دورہ کے دوران جو رجحان تھا اسے دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس کی طاقت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔