ٹیم انڈیا کا دورۂ جنوبی افریقہ برقرار

   

کولکاتا: سکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے آج تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ تاہم، اس دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی اور صرف تین ٹسٹ اور تین ونڈے کھیلے جائیں گے ۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے چار ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز مستقبل میں کھیلے جائیں گے۔ بورڈ کی 90 ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقدہ کولکاتا کے بعد ایک بیان میں شاہ نے کہا کہ بی سی سی آئی نے کرکٹ ساؤتھ افریکا سے اس ٹور کی تصدیق کردی ہے جنوبی افریقہ میں نئے کورونا ویرینٹ اومی کرون کے سبب یہ ٹور غیریقینی ہوگیا تھا۔