پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج پولیس نے ایک خاتون ٹیچر کی شکایت پر جمعرات کو پولیس سب انسپکٹر کے خلاف چھیڑخانی سمیت دیگر سنگین دفعات میں ایف آئی آر درج کر جمعہ کو جیل بھیجا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی سنجے رائے نے جمعہ کو بتایا کہ انتوں کی رہنے والی ایک خاتون 30 ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہے ،اور اپنی بیٹی کے ساتھ قصبہ لال گنج میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔