ٹیکنیکل ایس آئی، اے ایس آئی جائیدادوں کیلئے 11 مارچ کو مینس امتحان

   

حیدرآباد۔/4 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پولیس تقررات کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ پولیس رکروٹمنٹ امیدواروں کیلئے فزیکل امتحان کا عمل مکمل کیا ہے۔ ٹیکنیکل ایس آئی، اے ایس آئی، ( ایف پی بی ) جائیدادوں کیلئے مینس امتحان کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔11 مارچ کو(Infromation technology & Communications Organization) امیدواروں کیلئے صبح 10 تا دوپہر ایک بجے اے ایس آئی ( ایف پی بی ) امیدواروں کیلئے 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے امتحانی مراکز میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ امیدوار 8 اور 9 مارچ کو نصف شب تک ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ن