بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی شکایت کا سخت نوٹ، ڈی جی پی اور دوسرے پولیس عہدیداروں کو بھی نوٹس جاری
حیدرآباد ۔ 22 جنوری (سیاست نیوز) پارلیمنٹ کی (مراعات) پر ویلیج کمیٹی نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کے خلاف پولیس کے جارحانہ رویہ کا سخت نوٹ لینے چیف سکریٹری سمیش کمار کو ہدایت دی ہیکہ وہ 3 فروری کو کمیٹی کے سامنے حاضر رہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی کریم نگر کے پولیس کمشنر ستیہ نارائنا اے سی پی جگتیال کے ڈی سی پی کریم نگر کے انسپکٹرس کو بھی نوٹس جاری کی گئی۔ کریم نگر حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کی پرویلیج کمیٹی سے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے کیمپ آفس پر جاگرنا ستیہ گرہ کررہے تھے۔ اس سے نہ کوئی لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ تھا اور نہ ہی کوویڈ کی خلاف ورزی ہورہی تھی لیکن پولیس نے اس کو ناکام بنادیا۔ کٹر مشین سے گیٹ کو کٹ کرتے ہوئے ان پر اور پارٹی کے دوسرے قائدین پر حملہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا اور جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ میں روانہ کیا گیا۔ کل پرویلیج کمیٹی کے سامنے حاضر ہوکر بنڈی سنجے ان کے خلاف پولیس کی بدسلوکی کی شکایت کی۔ ثبوت کے طور پر ویڈیو کلپس اور اخباری تراشے پیش کئے اور بحیثیت رکن پارلیمنٹ ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت کی جس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے پارلیمنٹ کی مراعات کمیٹی نے چیف سکریٹری ڈی جی پی کے علاوہ دوسرے پولیس عہدیداروں کو نوٹس جاری کی۔ن