پاسپورٹ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے ہفتہ کو خصوصی مہم

   

حیدرآباد ۔3۔نومبر (سیاست نیوز) پاسپورٹس درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے 4 و 18 نومبر کو خصوصی مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر بی بالیا کے مطابق پاسپورٹ سیوا کیندر اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر نے دو ہفتے کے ایام میں درخواستوں کی یکسوئی کی جائیگی ۔ 4 نومبر کے اپاینمنٹ کیلئے امیر پیٹ ، بیگم پیٹ ، ٹولی چوکی پاسپورٹ سیوا کیندر اور کریم نگر اور نظام آباد کے علاوہ کھمم ، نلگنڈہ اور ورنگل کے پوسٹ آفس سیوا کیندر میں در خواستوں کی یکسوئی کی گئی ۔ 18 نومبر ہفتہ کے دن کیلئے اپائنٹمنٹس آئندہ ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔ ایسے امیدوار جنہوں نے 30 نومبر کیلئے اپاینمنٹ بک کیا ، انکے اپاینمنٹ 18 نومبر کو ری شیڈول کئے جارہے ہیں کیونکہ 30 نومبر کو تلنگانہ میں رائے دہی کی تعطیل رہے گی۔