ممبئی : افراط زر کو ہدف کی حد کے اندر رکھنے کے مقصد پر نظر رکھتے ہوئے ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج ترقی کے تخمینہ کو برقرار رکھتے ہوئے پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کپ گھروں ، کار وغیرہ اور دیگر قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رواں مالی سال میں چوتھی دو ماہی تین روزہ میٹنگ کے بعد آج جاری بیان میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔