اگرتلہ، 11 مئی (یو این آئی) تریپورہ کے انوکوٹی ضلع کے کیلاشہر کی ایک مقامی عدالت نے ہفتہ کو پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو بغیر قانونی دستاویزات کے بین الاقوامی سرحد پار کرنے پر 12 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ، پولیس نے جمعہ کی رات دیپاچھرا گاؤں سے ایک سالہ بچے سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران انہواں نے ضلع کے پیچارتھل تھانہ علاقے کے تحت مچمارہ میں رہنے والے دو دیگر افراد کے ٹھکانے کا انکشاف کیا اور پولیس نے انہیں بھی فوری طور پر گرفتار کر لیا۔پولیس ملزمان کو پوچھ گچھ کے لیے دو جگہوں پر لے گئی جہاں بنگلہ دیشی شہری چھپے ہوئے تھے اور پتہ چلا کہ پانچوں بنگلہ دیشی مولوی بازار ضلع کے رہائشی تھے اور ان کے ہندوستانی خاندانوں سے تعلقات تھے ۔