پانی اور کھانے کی اشیاء میں کیڑے مار دوا کی باقیات کا پتہ چلانے پیشرفت

   

بٹس پلانی حیدرآباد کے پروفیسرس و طلباء نے پیسٹی سیف آلہ تیار کیا ۔ بیاٹری سے کام کرنے کی سہولت
حیدرآباد 16 جون ( سیاست نیوز) : BITS حیدرآباد کے پروفیسروں اور تحقیقی طلبہ کی ایک ٹیم نے پانی اور کھانے کی اشیاء میں کیڑے مار دوا کی باقیات کا پتہ لگانے ایک خصوصی آلہ تیار کیا ۔ BITS حیدرآباد کی ایم ایم ای ایس لیبارٹری میں سات ہزار روپئے کی لاگت سے ’ پیسٹی سیف ‘ نامی یہ ڈیوائس تیار کی گئی ۔ بیاٹری سے چلنے والی یہ ڈیوائس دو شیشے کی سلائیڈز اور سینسر سے لیس ہے جو بلوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک ہیں ۔ شیشے کی دو سلائیڈروں پر بس پانی کی بوندوں یا کھانے کے نمونے رکھنے سے سنسرز متحرک ہوجاتے ہیں ۔ بلوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون میں ڈیٹا منتقل ہوجاتا ہے ۔ اسمارٹ فون پر ایک ایپ پھر کیمیائی مواد کا تجزیہ کرتی ہے اور سیکنڈوں میں نتائج فراہم کرتی ہے ۔ چاول اور نل کے پانی کے نمونوں پر پیسٹی سیف کا استعمال کرکے کئے گئے ٹسٹوں کے تسلی بخش نتائج برآمد ہوئے ۔ یہ نتائج مصروف ’ مائیکرو کیمیکل جرنل ‘ میں جمع کرائے گئے تھے اور حال میں شائع ہوئے ہیں ۔ پروفیسر ستیش کمارڈوبے نے زرعی شعبوں اور کھانے کی منڈیوں میں راست استعمال کیلئے ڈیوائس تیار کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ۔ پروفیسر سنکیت گوئل اور ریسرچ ٹیم ارکان کے ایس دیپک ، رمیا پریہ ، انیکیت اور ارشد نے پیسٹی سیف ڈیوائس کے ڈیزائن کی تیاری میں تعاون کیا ۔۔ ش k/b