درکار ضرورت کے مطابق ہی پانی استعمال کریں، سماجی کارکنوں کی عوام سے دردمندانہ اپیل
ظہیرآباد 22 اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد کے سماجی کارکنوں نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی بالخصوص حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سپرال نینو کی حالات سے ٹمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔اس سال ممکنہ اثرات اور کم بارشوں کی وجہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے باعث عوام کو پانی اور بجلی بچانے اور اسے انتہائی کم ضروری مقدار میں خرچ کرنے کی درمندانہ اپیل کی ۔پانی کی ٹانکی مشن بھگیرتا سے گھر گھر نل کنکشن دیا گیا ہے ایسے میں ضرورت کے مطابق ہی پانی کا استعمال کریں۔ ایک گھڑا پانی کے حصول کیلئے 2 گھڑے پانی کو ضائع نہ کریں ریاست تلنگانہ میں آئندہ چند ماہ بعد پانی اور بجلی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس خصوص میں پانی اور بجلی روزمرہ کے کاموں میں پانی کو ضائع ہونے سے روکیں۔ خصوصاً پانی کے نلوں کی ٹپ بورویل گاڑیاں، بائیکس اور گھر کے صحن دھونے کیلئے پانی کے بے جا اور اندھا دھند استعمال سے گریز کریں انہوں نے عوام کو یاد دلایا کہ مارکیٹ سے دیگر اشیاء تو خریدی جا سکتی ہیں لیکن پانی خریدا نہیں جا سکتا اس لیے پانی کے ہر قطرے کو قیمتی سمجھ کر بچایا جائے اس وقت ریاست کے اہم آبی ذخائر(Reservoirs) میں پانی کی سطح معمول سے بہت کم ہے۔ پانی محفوظ رکھنا عوام کی اولین ترجیح ہے۔