میلبورن۔ ٹینس کیعالمی درجہ بندی میںنمبر11 اور فرنچ اوپن 2021 کی فائنلسٹ اناستاسیا پاولیوچینکووا کاکوویڈ 19 کا نتیجہ مثبت آیا ہے، جس کے بعد 17 جنوریکو شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں ان کی شرکت پرسوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ 30 سالہ روسی کھلاڑی پاولیوچینکوا نے تصدیق کی کہ اس نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور منگل کو آسٹریلیا پہنچنے کے بعد الگ تھلگ ہی ہے۔ پاولیوچینکووا نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر کہا کہ میں مکمل طور پر ویکسین لے چکی تھی اور دبئی میں سیزن کے آغاز کی تیاری کررہی تھی لیکن ہم ایک مشکل اور غیر یقینی ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں۔