ممبئی: پاکستان بحریہ کا ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر چہارشنبہ کو ممبئی کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیاجبکہ عملے کے تینوں ارکان کوبچا لیا گیا۔ بحریہ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر صبح کے وقت معمول کی پرواز پر تھا اور ممبئی کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ عملہ کے ارکان کو بچانے کیلئے فوری ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں عملہ کے تینوں ارکان کو گشتی بحری کشتیوں کے ذریعہ بچا لیا گیا۔ حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔