پاکستان میں کارروائیکے دوران 12 دہشت گرد مارے گئے

   

اسلام آباد: پاکستان میں انٹیلی جنس پر مبنی دو الگ الگ کارروائیوں میں 12 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔پاکستانی فوج نے کل رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔ پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں آپریشن شروع کیا۔بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ وزیرستان میں ان کے ٹھکانوں پر حملے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے مہم چلائی جا رہی ہے۔