انہوں نے پنجا ب چیف منسٹر کے لئے مریم نواز کونامزد کیاہے۔
اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ ن)سربرارہ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔
ایکسپریس ٹرابیون کی خبر کے مطابق انہوں نے پنجا ب چیف منسٹر کے لئے مریم نواز کونامزد کیاہے۔پی ایم ایل۔ ن ترجمان مریم ارونگ زیب نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اعلان کیاہے۔
اس بیان کے بموجب نواز شریف نے پاکستان کی عوام اور تمام سیاسی جماعتیں جنھوں نے سیاسی حمایت دی ہے کا شکریہ ادا کیاہے۔
ایکس پر پوسٹ میں ارونگ زیب نے کہاکہ ”پاکستان مسلم لیگ(ن) لیڈر مسٹر محمد نواز شریف نے اسلامی جمہوری پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے کے لئے مسٹر محمد شبہاز شریف کو نامزد کیا ہے‘ وہیں انہوں نے مسٹر مریم نواز شریف کو چیف منسٹر پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیاہے۔
وہیں مسٹرمحمد نوازشریف نے پاکستان کی عوام‘ ان کی سیاسی حمایت کرنے والے تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیاہے جس نے نتیجے میں یہ نتائج سامنے ائے ہیں‘ پاکستان معاشی خطرات ازاد ہوجائیگا اور عوام مہنگائی سے آزاد ہوجائیگی“۔
ایکسپریس ٹرابیون کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ ن) صدر شبہاز شریف نے اعلان کیاتھا وزیراعظم کے لئے پارٹی امیدوار نواز شریف ہوں گے اور پنجا ب چیف منسٹر کے عہدے کے لئے امیدوار مریم نواز ہوں گی۔
منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (کیو) صدر چودھری شجاعت حسین کے گھر پر ملٹی پارٹی اجتماع کے بعد شہباز نے یہ بیان دیاتھا