پرانے شہر میں کانگریس کے تنظیمی استحکام کیلئے حلقہ چارمینار میں آفس کا افتتاح

   


عوام کو فلاحی اسکیمات کی رہنمائی کرنے محمد علی شبیر کا پارٹی کیڈر کو مشورہ، میٹرو ٹرین پراجکٹ کا مطالبہ

حیدرآباد۔یکم ؍جنوری، ( سیاست نیوز) آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پرانے شہر حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کی تنظیم سازی اور استحکام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ پارٹی نے آج چارمینار اسمبلی حلقہ میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر نے صدر ضلع کانگریس کمیٹی حیدرآباد سمیر ولی اللہ اور دیگر قائدین کے ہمراہ چارمینار اسمبلی حلقہ کے آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں کانگریس کے حامی موجود تھے اور عربی باجہ کے ذریعہ کانگریس قائدین کا استقبال کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں لے جایا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر ڈاکٹر جی چنا ریڈی، ترجمان پردیش کانگریس سید نظام الدین، جنرل سکریٹریز پردیش کانگریس کمیٹی محمد فیروز خان، عظمیٰ شاکر اور دیگر قائدین موجود تھے۔ موسیٰ باؤلی چوراہے پر پارٹی آفس کے افتتاح کے بعد قائدین نے اعلان کیا کہ پرانے شہر کے ہر بلدی وارڈ میں آئندہ چند ہفتوں میں پارٹی دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی تمام بلدی ڈیویژنس میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ محمد علی شبیر نے کانگریس کیڈر پر زور دیا کہ وہ پارٹی دفاتر کو عوام کو کانگریس سے قریب کرنے کیلئے استعمال کریں۔ مقامی قائدین کو چاہیئے کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کو صرف الیکشن کے موقع پر عوام سے رجوع ہونے کے بجائے مستقل طور پر رابطہ میں رہنا چاہیئے تاکہ عوامی مسائل کی یکسوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو قرض کے حصول اور حکومت کی دیگر اسکیمات کی رہنمائی کی جائے۔ ر