پرجا پالنا کا اختتام ‘بڑی تعداد میں درخواستیں داخل

   

حیدرآباد۔6 جنوری(یواین آئی)تلنگانہ بھر میں عوامی حکمرانی پروگرام کے آخری دن عوام کاغیر معمولی جوش وخروش دیکھاگیا اور بڑی تعداد میں درخواستیں داخل کی گئیں۔ اس پروگرام کی شروعات 28دسمبرکوہوئی تھی کے تحت مختلف اسکیمات سے استفادہ کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے فارمس داخل کئے ۔ریاست میں جملہ 16 ہزار 395 مقامات پر 12 ہزار 769 گرام پنچایتوں اور 3 ہزار 626 میونسپل وارڈز میں عوامی حکمرانی کے تحت درخواستیں قبول کی گئیں۔ حکومت نے پروگرام کی نگرانی کیلئے متحدہ اضلاع میں سینئر عہدیداروں کو مقرر کیا تھا۔ نگرانی کیلئے ہر ضلع کلکٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم قائم تھے ۔ مہالکشمی رعیتو بھروسہ،گروہا جیوتی، اندرماں انڈلو اوردیگر اسکیموں کیلئے ا بھئے ہستم کے تحت درخواستیں قبول گئیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 30 سرکلس کیلئے 30 عہدیداروں کو مقرر کیا گیاتھا۔ فارم جمع کرانے کے بعد وارڈ کوڈ، درخواست نمبر اور عہدیدارکے دستخط سے رسید دی گئی۔مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ خاتون کو 2,500/- روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 500/ روپے میں گیس سلنڈر دیا جائیگا۔ رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت ہر کسان کو سالانہ فی ایکر 15ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی۔اندرماں مکانات اسکیم کے تحت بے گھر خاندان مستفید ہوسکتے ہیں۔