نئی دہلی ۔ 24 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل براڈ کاسٹر پرسار بھارتی کی نیوز سرویس کا جمعرات کو آغاز کیا گیا جبکہ چیرمین اے سوریہ پرکاش نے کہا کہ یہ آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن دونوں کیلئے نیوز فراہم کرے گی۔ پرکاش نے پرسار بھارتی نیوز سرویس کا یہاں ایک تقریب میں افتتاح کیا۔ انہوںنے کہا کہ ڈیجیٹل فرسٹ پی بی این ایس کا نمایاں پہلو ہے۔