نئی دہلی۔ 12 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے پرنس چارلس چہارشنبہ کے روز اپنے دسویں دورے پر یہاں آرہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا شاندار استقبال وسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چارلس اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کریں گے ۔ اس ملاقات میں وہ آب و ہوا کی تبدیلی اور مستقل مالیاتی نظام جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ چارلس ، گرو نانک جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گردوارہ بھی جائیں گے ۔برٹش ہائی کمیشن کے مطابق پرنس آف ویلس کا یہ دسواں سرکاری دورہ ہے۔ اس دورے سے برطانیہ ۔ ہندوستان تعلقات کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔ میٹنگ میں پائیدار ترقی اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں پر توجہ مرکو ز کی جائے گی۔