پریا گھنگھاس کو مکے بازی میں برونز میڈل جیتا

   

آئیچی-ناگویا (جاپان)، 30 ستمبر (یو این آئی) ایشیائی کھیلوں میں چہارشبہ کو خواتین کے60کلوگرام وزن کے مقابلے میں ہندوستانی مکے باز پریا گھنگھاس کو چین کی یانگ کے خلاف شکست کے بعدبرونز میڈل ملا۔آج یہاں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں پریا کو خواتین کے 60کلوگرام وزن کے زمرے میں چین کی عالمی میڈل یافتہ یانگ چنگ یو سے 4-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ مقابلے کے دوران پریا نے پوری طاقت کے ساتھ حملہ کیا، لیکن ان کے زیادہ تر وار نشانے پر نہیں لگ سکے ۔