پریاگ راج:ایڈوکیٹ جنرل بلڈنگ میں آتشزدگی

   

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں الہ آباد ہائی کورٹ کے نزدیک واقع ایڈوکیٹ بلڈنگ میں اتوار کی صبح آگ لگ گئی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے راحت ر سانی کا کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق آگ عمارت کے چھٹیں و ساتویں منزل پر صبح تقریبا 5:30بجے بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ہے ۔ فی الحال اس واقعہ میں کسی بھی جانی ۔ مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اس کی اطلاع ملنے پر محکمہ دمکل نے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھیجا ہے ۔ بعد میں آرمی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے پہنچ گئیں۔ موقع پر سبھی پولیس و انتظامیہ کے اعلی افسران موجود ہیں۔وزیر اعلی نے اس واقعہ پر سخت رخ اپناتے ہوئے آتشزدگی کی وجوہات کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلی کی ہدایت پر عمل درآمد میں پریاگ راج کے ایس پی(شہر)، ایس ڈی ایم، چیف فائر افسر، اڈیشنل ایل آر پریاگ راج اور ڈپٹی ڈائرکٹر پاور سیکورٹی کی رکنیت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔یہ کمیٹی ڈی ایم اور ایس ایس پی کی قیادت میں آگ لگنے کی وجواہت کے ضمن میں آج شام تک رپورٹ پیش کرے گی۔