پنت سنچری سے محروم ، ہندوستان 357/6

   

موہالی۔سری لنکا کے خلاف موہالی میں پہلے ٹسٹ سے قبل ویراٹ کوہلی کے 100 ویں ٹسٹ میں شرکت پر انہیں خصوصی مومنٹو دیا گیا تاہم عوام جس لمحہ کا انتظار کررہے تھے وہ لمحہ مقابلے کے پہلے دن نہیں آیا ۔ کوہلی 45 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔قبل ازیں ہندوستانی کپتان روہت شرمااپنی قیادت کے پہلے ٹسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز اسکور کرپائی ہے۔دن کے اصل ہیرو وکٹ کیپر پنت ثابت ہوئے جنہوں نے 97 گیندوں میں 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 96 رنز اسکور کئے ۔دیگر آوٹ ہونے والے بیٹرس میں کپتان روہت شرما 29 ،دوسرے اوپنر مینک اگروال 33 ،نمبر تین پر ہنوما وہاری 58 رنز قابل ذکر ہیں۔جڈیجہ 45 بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔