حیدرآباد۔14۔اپریل (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ چوراہے پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب کے سلسلہ میں جاری تنازعہ کی آج آخر کار یکسوئی ہوگی لیکن کانگریس کے قائد وی ہنمنت راؤ کو مجسمہ نصب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر کی جانب سے مجسمہ نصب کیا گیا جس کی نقاب کشائی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے انجام دی۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تیار کردہ دستور کے نتیجہ میں علحدہ تلنگانہ ریاست وجود میں آئی ہے۔ تلنگانہ کا تصور ڈاکٹر امبیڈکر کے بغیر ادھورا ہے ۔ ریاستی وزراء محمد محمود علی ، کے ایشور اور ای دیاکر راؤ اس موقع پر موجود تھے۔ر