پنشنرس کیلئے ویریفکیشن سرٹیفکٹ داخل کرنے کی سہولت

   

حیدرآباد 27 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے پنشن پیمنٹ دفاتر سے پنشن پانے والے تمام سرکاری وظیفہ یاب ، فیملی پنشنرس اور دیگر گورنمنٹ پنشنرس کو اپنا سالانہ ویریفکیشن سرٹفیکٹ یکم نومبر 2022 تا 31 مارچ 2023 ء داخل کرنا ہوگا۔ متعلقہ بینک عہدیدار یا گزیٹیڈ آفیسر کی تصدیق کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں کرنی ہوگی۔ سالانہ ویریفکیشن سرٹیفکٹ بذریعہ پوسٹ یا پھر شخصی طور پر ٹی ایپ ، می۔ سیوا اور جیون پرمان پر آن لائین داخل کرسکتے ہیں ۔ر