پنٹگان کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو سزا ئے قید

   

نیویارک : پنٹگان کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی اہلکار کو سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق پنٹگان کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ائیرنیشنل گارڈ کے اہلکار جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سز سنائی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار نے روس، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پنٹگان کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، ان 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔