منگل کے روز 10جنھ پتھ پر احتجاج کا بی جے پی نے منصوبہ بنایا
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر او رپارٹی کے ترجمان پوان کھیرا کے وزیراعظم نریندرمودی کے نام کے ہجے نہیں کرنے کے بعد‘ بی جے پی نے اس کو ”وزیراعظم او ران کے والد کی توہین“ قراردیا ہے۔منگل کے روز 10جنھ پتھ پر احتجاج کا بی جے پی نے منصوبہ بنایا۔
کھیرا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے نام مناسب انداز میں ادا نہیں کرسکے اور بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ الجھن کاشکار ہوگئے تھے۔ مگر اب لکھنو میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے اوربی جے پی اس کے خلاف احتجاج کریگی۔
کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ چیرمن پوان کھیرا نے کہاکہ ”بعض ریاستوں میں ہماری بھی حکومت ہے‘ بعض ریاستوں میں حکومتیں قائم کرنے جارہے ہیں‘ موسم بدل رہا ہے‘ 2024بھی آرہا ہے۔میں ای ڈی عہدیداروں کوایک مشورہ دیناچاہوں گا‘ جو حکومت کے ہاتھوں کی اوزار بنے ہوئے ہیں‘ وقت تیزی کے ساتھ بدل رہا ہے“۔
عہدیداروں اوربی جے پی کو انتباہ دیتے ہوئے کھیرا نے کہاکہ ”ہماری ریاستوں میں حکومت ہے‘ ہم بھی کچھ کرسکتے ہیں‘ لیکن ہماری شرافت کو کمز وری نہیں زیور سمجھناچاہئے“۔
کانگریس جنرل سکریٹری سیتا رام رمیش نے کہاکہ ان ہتھکنڈوں سے پارٹی ہچکچاہٹ کاشکار نہیں ہوگی اور مکمل اجلاس مقرر وقت کے مطابق چلے گا۔
رائے پور میں کانگریس کے پلینری اجلاس سے تین دن قبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پیر کے روز چھتیس گڑھ میں کوئلہ کانکنی معاملات کے ضمن میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔