ماسکو، 4 جولائی (یو این آئی) روسی صدر پوتن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اظہار مایوسی پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام بیانات پر گہری نظر رکھتے ہیں، صدر پوتن نے نے توقع ظاہر کی تھی کہ یوکرین سے تیسرے دور کی بات چیت کیلئے تاریخ طے ہو جائے گا۔ کریملن کے مطابق روسی صدر سے گزشتہ روز یوکرین جنگ پر فون کال کے بعد امریکی صدر نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوتن کے کے درمیان ٹیلیفونک کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران صدر ٹرمپ نے صدر پوتن سے یوکرین تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔