پولیس احکامات نہ ماننے والی خاتون ماحولیاتی کارکن کو سزائے قید کا سامنا

   

اسٹاک ہوم: سویڈن میں معروف ترین موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو پولیس کے احکامات نہ ماننے پر جیل جانے کے خطرے کا سامنا ہے۔ عدالت نے گریٹا تھنبرگ پر ملک کے جنوب میں مالمو میں جون کے وسط میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے دوران پولیس کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔پبلک پراسیکیوٹر نے نوجوان خاتون گریٹا تھنبرگ کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔ تھنبرگ نے 19 جون کو مالمو میں ٹریفک میں خلل ڈالنے والے آب و ہوا کے مظاہرے میں حصہ لیا تھا۔