پونے میں جشنِ غالب کا انعقاد

   

پونے : مرزا اسد اللہ خان غالب کے 155 ویں یومِ وفات کے موقع پرپونے کے یونانی کالج کے کانفرنس ہال میں دی دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ، کیمپ، پونے اور غالب انسٹی ٹیوٹ، دہلی کے زیرِ اہتمام ‘ہوئی مدت کہ غالب مرگیا پر یاد آتا ہے ’ کے تحت غزل خوانی مقابلہ اور ادبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا اور یکے بعد دیگرے شہ نشین پر غزل خوانی کرکے غالب کو ان کے یومِ وفات پر بہترین خراجِ عقیدت پیش کرکے نہایت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ واضح ہو کہ اِس غزل خوانی مقابلہ کے جج کے اہم فرائض محترمہ بدر آپا صاحبہ اور فرحت اقبال صاحبہ اسلامیہ اسکول، پونے نے بالترتیب سرانجام دیے ۔ اس کے علاوہ محترمہ ڈاکٹر عظمت دلال صاحبہ نے نظامت کی اہم ذمہ داری کو بحسن و خوبی نبھایا۔