نئی دہلی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ گرکر 79.94 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 3.48 فیصد کمی کے ساتھ 73.23 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔