نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آج مسلسل 68ویں دن بھی مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکزی حکومت نے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو ا تھا۔ہفتے کے پہلے روز سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 81.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 78.71 روپے فی بیرل پر پہنچ گئی۔