پٹنہ : بہار میں پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے لئے انتخابات سے قبل 4 ہاسٹلوں کے مکین آج پرتشدد جھڑپ میں ملوث ہوئے جس میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے۔ منٹو ، اقبال، جیکسن اور ندوی ہاسٹلوں کے طلبہ ایک دوسرے پر اپنی بالادستی ثابت کرنے کی کوشش میں اُلجھ پڑے۔ پولیس کو مداخلت کرنا پڑا۔ اب صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔