نئی دہلی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سوروگنگولی کو امید ہے کہ سینئر ٹسٹ کھلاڑی چیتیشور پجارا اور اجنکیا رہانے رانجی ٹرافی میں فام حاصل کرلیں گے اور بہت زیادہ رنز بنائیں گے۔ جنوری میں جنوبی افریقہ سے 2-1 کی سیریز میں شکست میں رہانے اور پجارا چھ اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنا سکے۔ یہ دونوں چھ اننگز میں بالترتیب صرف 136 اور 135 رنز بنا سکے۔دونوں پر ٹسٹ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے دباؤ کے ساتھ، رانجی ٹرافی کا دوبارہ آغاز سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں سے قبل صحیح وقت پر ہوا ہے۔ گنگولی نے مزید کہا کہ ہاں، وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ امید ہے کہ وہ رانجی ٹرافی میں واپس جائیں گے اور بہت زیادہ رنز بنائیں گے، جس کا مجھے یقین ہے ۔ گنگولی نے اسپورٹس اسٹار پر کہا۔رانجی ٹرافی ایک بہت بڑا ٹورنمنٹ ہے اور ہم سب نے یہ ٹورنمنٹ کھیلا ہے۔ اس لیے وہ بھی وہاں واپس جائیں گے اور فام حاصل کریں گے اور زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں گے ۔ وہ ماضی میں یہ ٹورنمنٹ کھیل چکے ہیں جب وہ صرف ٹسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ونڈے یا ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں لہذا انتظامیہ کیلئے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ یادر ہے کہ شریاس ایئر کی جانب سے ٹسٹ میں شاندار مظاہروں کے بعد راہانے اور پچارا پر ٹیم میں اپنا مقام باقی رکھنے کیلئے سخت دباؤ ہے اور سری لنکا سیریز سے قبل انہیں فام حاصل کرنا ہے۔