پڈوچیری میں آج روزگار میلہ کا انعقاد

   

پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں ہفتہ کے روز ایک روزگار میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔لیبر سکریٹری سندریسن نے کہا کہ یہاں کرائسٹ انجینئرنگ کالج میں منعقدہ جاب فیئر میں پڈوچیری اور تمل ناڈو کے مختلف شہروں سے تقریباً 65 کمپنیاں حصہ لیں گی۔واضح ر ہے کہ روزگار میلے میں تقریباً چار ہزار اسامیاں پُر کی جائیں گی، جس میں شرکت کرنے والوں کو انٹرویو کے لیے اپنی میرٹ کی بنیاد پر اپنے بایو ڈیٹا اور سرٹیفکیٹ کی 10 کاپیاں ساتھ لانی ہوں گی۔