پڈیکل کی شاندار سنچری ،ہندوستان 460/9

   

گال، 16 اگست(ایجنسیز) ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 460/9 رنز بنا لیے۔ دیو دت پڈیکل نے شاندار167 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ پڈیکل نے اپنی اننگز میں 215 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان نے اسکورکو400 رنز کے پار پہنچایا۔ رشبھ پنت نے بھی 27 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ہندوستان کی اننگز میںجوریل نے 51 رنز کا اہم رنز کا اضافہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے بولروں کو ہندوستانی بیٹرس کے سامنے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور گال کی پچ پر ابتدا ہی سے محتاط اور جارحانہ انداز اپنایا۔دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر رہا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں کا کھیل خراب ہوا۔