پکوان گیس سلنڈر 50 روپئے مہنگاہوگیاکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 350 روپئے کا اضافہ

   

نئی دہلی: پکوان گیس سلنڈر (ایل پی جی) 14.2 کلو کی قیمت میں آج 50 روپئے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 1103 روپئے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 6 جولائی 2022 کو قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 350.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اب دہلی میں 2119.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس سال کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔ یکم ؍ جنوری کو قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ایک سال میں اس کی قیمت میں 203.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کی بات کریں تو اس میں مجموعی طور پر 5 مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔ 22 مارچ 2022 کو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے اضافے کے بعد دہلی میں یہ 899.50 روپے سے بڑھ کر 949.50 روپے تک پہنچ گئی تھی۔مقامی ٹیکسوں کے لحاظ سے گھریلو کھانا پکانے والی گیس کی قیمتیں ریاست سے دوسرے ریاست میں مختلف ہوتی ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمتوں کا اعلان ہر ماہ کے شروع میں کرتی ہیں۔