پہلوانوں کا احتجاج جاری کئی سیاسی قائدین کی حمایت

   

نئی دہلی۔ ہریانہ کے سابق چیف منسٹر بھوپندر سنگھ ہڈا سمیت کئی سیاست دانوں نے احتجاجی پہلوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کی۔ہڈا، اْدت راج، ایک اور کانگریس لیڈر، سی پی آئی لیڈر برندا کرت، جنہیں جنوری میں پہلوانوں کی طرف سے ہلچل میں شامل ہونے سے روک دیا گیا تھا، پہلوانوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ پہلوانوں نے تمام حلقوں سے حمایت طلب کی تھی۔ہڈا نے جنتر منتر پر پہلوانوں کے ساتھ تقریباً 35 منٹ گزارے، جہاں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر احتجاج شروع کیا تھا۔ برج پر پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔