چینائی: اسرو نئے سال کا آغاز ایک نئے مشن کے ساتھ کرنے جا رہا ہے ۔اسرو کے نئے مشن پی ایس ایل وی-سی58/ایکس پی اوسیٹ، ایکس-رے پولاریمیٹر سیٹلائٹ اور 10 دیگر پے لوڈس کے لانچ کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی اتوار کی صبح سری ہری کوٹا کے خلائی بندرگاہ پر شروع ہوئی۔اسرو ذرائع نے بتایا کہ 25 گھنٹے کی الٹی گنتی آج صبح 8.10 بجے شروع ہوئی۔ اسرو نے کہا کہ یکم جنوری 2024 کو صبح 09.10 بجے لانچ ہونے والے مشن کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی ہندوستانی وقت کے مطابق آج صبح 8.10 بجے شروع ہوگئی۔اسرو نے کہا ہے کہ مشن کو لانچ آتھرائزیشن بورڈ اور مشن ریڈی نیس ریویو کمیٹی کی منظوری کے بعد الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے ۔حیدرآباد میں قائم فل اسٹیک اسپیس کمپنی، دھروا اسپیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 کو LEAP۔TD مشن کے ساتھ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (ISRO) PSLV-C58 پر یکم؍ جنوری کو لانچ کیا جارہا ہے۔ مشن کا مقصد دھروا اسپیس کے فلیگ شپ P-30 نانو سیٹلائٹ پلیٹ فارم کی توثیق کرنا ہے جو سیٹلائٹ کی اختراع اور خلائی تحقیق میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔